ساؤتھ افریقہ کے فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے آئی پی ایل کو بدترین کھیل قرار دیا

ساؤتھ افریقہ کے فاسٹ  بولر ڈیل اسٹین نے آئی پی ایل کو بدترین کھیل قرار دیا


 ساؤتھ افریقہ کے فاسٹ باؤلر ڈیل سٹین نے آئی پی ایل کو بدترین کھیل قرار دیا ان کا کہنا تھا پی ایس ایل دنیا کا واحد کھیل ہیں جس میں کھیل کو سب سے زیادہ ترجیح دی جاتی ہے  آئی پی ایل میں پیسے کی بات زیادہ اور کرکٹ کو نظر انداز کیا جاتا ہے ۔ڈیل اسٹین پاکستان سپر لیگ سیکس میں ڈیل اسٹین کوئٹہ گلیڈی ایٹر  کی طرف سے نمائندگی کر رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں کرکٹ کو زیادہ اہمیت دی جاتی ہے ۔آئی پی ایل  میں صرف پیسوں کی بات ہوتی ہے جس سے کرکٹ خراب ہوتی ہے ۔37 سالہ ساوتھ افریقن فاسٹ بولر ڈیل اسٹین جب ان کا انٹرویو لیا گیا دنیا کی تمام لیگ کے بارے ان کا کہنا تھا کہ میں نے بڑے بڑے لیگ کھیلیں پی ایس ایل ایک واقعی اچھا پلیٹ فارم ہے جہاں پر اچھے کھلاڑیوں کا اعتراف کیا جا سکتا ہے مزید ان کا کہنا تھا کہ آئی پی ایل جیسے بڑے لیگ میں صرف پیسوں کی بربادی کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے میں کرکٹ سے زیادہ پیسے کو اہمیت دی جاتی ہے اسی لیے گزشتہ سال  آئی پی ایل میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا تھا ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جب  آپ پی ایس ایل کھیلنے جاتے ہو یا پھر سری لنکا پریمیئر لیگ کھیلنے جاتے ہو تو ان لیگ میں آپ کو اچھی کھیل کھیلنے کا موقع ملتے ہیں اور آئی پی ایل میں جو ہم لوگ کمرے میں اکیلے ہوتے ہیں تو پھر ایک ہی سوال ملتے ہیں کہ آپ کو آئی پی ایل میں کتنی بولی لگی ایسے لیگ سے آپ میرا دل بھر گیا ہے ۔کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی طرف سے نمائندہ کرنے والے ڈیل اسٹین سے جب بیک ٹوبیک میچ ہارنے کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا ہار جیت کھیل کا حصہ ہے ہمیں اپنے ٹیم کے لیے مزیداچھا پرفارمنس کرنے کی  ضرورت ہے  ۔

Comments