پاکستانی شوبز اداکارہ اقراء عزیز نے جلد شادی کرنے کی وجہ بتا دی

پاکستانی شوبز اداکارہ اقراء عزیز نے جلد شادی کرنے کی وجہ بتا دی

 پاکستانی شوبز کی معروف اداکارہ و ماڈل اور  اداکار  یاسر حسین کی بیوی اقراء عزیز  نے جلد شادی کرنے کی وجہ بتا دی۔


 کچھ دنوں پہلے سوشل شیئرنگ  ایک ویب انٹرویو کے دوران اقراء عزیز کا کہنا تھا کہ یاسر بہت سادہ اور سوبر سا لڑکا ہے ، میں کبھی سوچ بھی نہیں سکتی کہ   میں اتنی جلدی شادی کر لوں گی لیکن میں نے اپنے دل میں محسوس کیا کہ میں نے کسی کو  تلاش کر لیا ہے اور  میں ان کے ساتھ رہنا چاہتی ہوں تو پھر کیوں نا اسے صرف تعلق کے طور  پر  آگے بڑھایا جائے۔


اداکارہ کا مزید کہنا تھا  کے  اگر دو لوگ ہمیشہ کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں تو وہ کیوں نا زندگی کے اگلے مرحلے کا آغاز کریں، سب کچھ اللہ کے ہاتھ میں ہے۔


اداکارہ اقرا عزیز کا مزید کہنا تھا کہ یاسیر ایک مڈل کلاس فیملی سے تعلق رکھتا ہے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ ایک ایسی طرز  زندگی پاؤں گی اور  ایک ایسے علاقے میں رہوں گی، انھوں نے مزید کہا کہ اللہ سب کچھ کر سکتا ہے کیونکہ عزت و ذلت سب اللہ کے ہاتھ میں ہے۔


 خیال رہے کہ ان دونوں کی شادی2019 میں ہوئی تھی جس میں بہت سارے رسومات بھی کیے تھے اس میں دلہن عروسی لباس میں منسلک ہوئی تھی جس کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہوئی تھی 


Comments