پاکستان اور ہندوستان کے درمیان تجارت ہو سکتی ہے یا نہیں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا بڑا بیان
پاکستان اور ہندوستان کے درمیان تجارت ہو سکتی ہے یا نہیں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا بڑا بیان سامنے آگیا ۔
شاہ محمود قریشی نے ملتان میں میڈیا سے گفتگ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سب سے پہلے کشمیر کے مسئلے حل کرنا چاہیے جو بیچارے کشمیریوں پر ظلم ہو رہے ہیں اس کے علاوہ مزید کہا کہ دونوں قوم ایٹمی طاقت کا حامل ہے اس لیے ہمیں بیٹھ کر بات چیت کرنی چاہیے۔
شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک اور بیان میں کہا کہ پاکستان ہمیشہ دوستانہ تعلقات میں سب سے آگے ہیں اور ہمیں بھارت سے مذاکرات کرنے میں کوئی ڈر نہیں اگر بھارت آگے بڑھنا چاہتے ہیں تو اسے سب سے پہلے کشمیر پر ہونے والے ظلم کو روکنا ہوگا یا اس پہ بات چیت کرنا ہوگا۔
شاہ محمود قریشی نے اعتراف کیا کہ عمران خان میری نظر میں ایک رول ماڈل ہیں جن کا رول ماحولیاتی تبدیلی میں بہت اہم ہے۔
وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ تحریک انصاف اقتدار میں رہے نا رہے کوئی مائی کا لال جنوبی پنجاب کا حق نہیں لے سکتا، تحریک انصاف کے منشور کے این مطابق جنوبی پنجاب کا منصوبہ اپنے انجام کو پہنچے گا جبکہ وزیر اعظم ملتان تشریف لائیں گے اور جنوبی پنجاب سکریٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
Comments
Post a Comment