76 سالہ سپر مین بابا جی سے ملیے
76 سال کی عمر والے افراد عام طور پر جسمانی کمزوری کے سبب مشقت والے کام انجام نہیں دے پاتے لیکن بھارتی شہر چندی گڑھ سے تعلق رکھنے والے 'تری پات' سنگھ نے اس کے برعکس کام کر دکھایا ہے۔
76 سالہ تھرپار سنگھ کو لوگ زیادہ تر انسٹاگرام میں بحیثیت سے فیشن اور ماڈل ورک آؤٹ سے جانتے ہیں جن کی انسٹاگرام میں فالوورز ہزاروں کی تعداد میں کاؤنٹ کیے جاتے ہیں وہاں پر لوگوں کو آسان ورزش کرنا سکھاتے ہیں جس سے لوگ آسانی سے اپنے گھر پہ ورزش کر سکے۔
تری پات سنگھ بھاری وزن کے ساتھ وہ ایکسرسائزکرنا پسند کرتے ہیں جو کہ آج کے دور میں نوجوانوں کے لیے بہت مشکل ہے۔
ایک عام انسان سے فٹنس ماڈل بننے تک کے سفر سے متعلق تری پات سنگھ نے ایک انٹرویو میں بتایا کے میری اہلیہ کا انتقال 1999 میں ہوا جس کے بعد میں خود کو اکیلا محسوس کرنے لگا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے کئی سال ایسے ہی گزار دیے، انہوں نے مزید کہا کہ میرے بزنس سب چیز برباد ہو چکا تھا لیکن میں نے سوچا کہ اگر میری بیوی مجھے اس حال میں دیکھے گی تو کافی مایوس ہوجائے گی لہٰذا میں نے کچھ کرنے کی ٹھان لی۔
تری پات سنگھ نے بتایا کہ جب میں 60 سال کی عمر کو پہنچا تو خود پر کام کرنا شروع کیا، خود کو فٹ رکھنے کیلئے ٹریننگ کی اور آج میرا بزنس بھی سیٹ ہے اور میں پہلے سے کہیں زیادہ فٹ ہوں۔
76 سالہ تری پات سنگھ کی متاثر کن کہانی جاننے کے بعد کئی مداحوں نے انہیں سراہا اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Comments
Post a Comment