Johi Chawla fined heavily for applying against FiveG technology |
اداکارہ جوہی چاؤلہ کو ففتھ جنریشن (5 جی) ٹیکنالوجی کے خلاف درخواست دائر کرنا مہنگا پڑگیا۔
گزشتہ روز اداکارہ نے 5 جی ٹیکنالوجی کے خلاف دہلی ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا جہاں درخواست پر ابتدائی سماعت ہوئی تھی۔
گزشتہ دنوں دہلی ہائیکورٹ نے سماعت کے بعد جوہی چاؤلہ کی درخواست انکار کردی اور اسے اداکارہ کی جانب سے پبلسٹی اسٹنٹ یعنی ذاتی تشہیر قرار دیا۔
عدالت نے جوہی چاؤلہ پر 20 لاکھ کی بھاری رقم جرمانہ عائد کیا۔
اس کے علاوہ عدالت نے اداکارہ کی جانب سے آن لائن سماعت کا لنک سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے باعث عدالتی کارروائی میں خلل پڑنے پر بھی کارروائی کا حکم دیا۔
دوسری جانب عدالتی فیصلے کے بعد سوشل میڈیا پر جوہی چاؤلہ پر فنی اور میمز کا سلسلہ جاری ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے طرح طرح کے میمز بنائے جارہے ہیں۔
Comments
Post a Comment