Bad news for motorcycle buyers in Pakistan
موٹر سائیکل خریدنے والوں کیلئے بری خبر قیمتوں میں ریکارڈ پاکستان میں موٹرسائیکل صارفین کیلئے ایک بری خبر موٹر سائیکل بنانے والی کمپنی نے موٹر سائیکل کی قیمت میں دو گنا اضافہ کر دیا ہے جس کی وجہ سے عام شہری پریشان ۔
موٹر سائیکل بنانے والی کمپنی اٹلس نے ہونڈا سی ڈی سیونٹی کی قیمت میں چار ہزار روپے اضافہ کیا جبکہ ہونڈا پریڈور کی قیمت میں پانچ ہزار روپے اضافہ کیا ۔
اس کے علاوہ ہونڈا 125 سی سی کی قیمت میں 65 ہزار روپے اضافہ دیکھنے میں آیا جب کہ 150 ہونڈا کی قیمت میں بھی 65 ہزار روپے اضافہ دیکھنے میں آیا ۔
موٹر سائیکلوں کی قیمت میں اضافے کے حوالے سے لوگوں کا کہنا ہے کہ لوہا اور اسٹیل مہنگا ہونے کی صورت میں موٹرسائیکلوں کی قیمت بڑھی ہیں۔
اس حوالے سے ماہرین نے بتایا تھا کہ یونائیٹڈ آٹوموبائلز اور روڈ پرنس یکم اکتوبر سے اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں بالترتیب 5 ہزار اور 3 ہزار روپے تک اضافہ کرینگی۔
خیال رہے کہ ایسوسی ایشن آف پاکستان موٹرسائیکل اسمبلرز کے مطابق کمپنیاں موٹرسائیکل ڈیلرز کو موٹرسائیکلیں فروخت نہیں کر رہی ہیں۔
Comments
Post a Comment