Five people were killed in a lightning strike in Thar area of Sindh
سندھ کے علاقے تھر میں آسمانی بجلی گرنے سے پانچ افراد جاں بحق آسمانی بجلی مختلف علاقوں میں گرنے کی واقعات پیش آئے ۔
ایک اور بری خبر سے آپ کو آگاہ کرتے چلیں کہ سندھ کے علاقے تھر میں گرج چمک کےساتھ بارش کا سلسلہ چلتا رہا جب کہ آسمانی بجلی گرنے سے پانچ افراد اپنی جان کی بازی ہارگئے ۔
تھر کے علاقے مٹھی نو گاؤں میں ایک عورت بارش کے دوران تالاب سے پانی بھر رہی تھی جن کے اوپر بجلی گری جس کے نتیجے میں 25 سالہ لڑکا اور سولہ سال کی لڑکی فورن جاں بحق ہوگی جبکہ دو افراد زخمی بھی ہوئے ۔
اس کے علاوہ تھر کے مختلف علاقوں میں یہ حادثہ پیش آیا جس میں 14 سال کی بچی جس کا تعلق اسلام کوٹ سے تھا وہ بھی اس حادثے کا شکار بنی ۔
اس کے علاوہ سندھ کے مختلف مقامات پر بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے بجلی گرنے سے سندھ کے علاقے تھر میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔
Comments
Post a Comment