People took to the streets against rising inflation in the country
ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف لوگوں کی سڑکوں پر ایک لمبی قطار ۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف احتجاج سرگودھا میں نکالے گئے ریلی پریس کلب کے سامنے مہنگائی کے خلاف لوگوں کی ایک لمبی قطار پیپلز پارٹی کی زیر صدارت یہ احتجاج کیا گیا ۔
جس میں محسن ملہی صدر پی وائی او وسطی پنجاب نے کہا ہے کہ عمران خان نے ملک میں غریب عوام کی دو وقت کی روٹی سے محروم کر دیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کیے گئے لوگوں سے وعدہ کا چکنا چور کر دیا اور عوام کو دھوکے میں رکھا اور ان کی عیاشیاں ابھی ختم ہی نہیں ہوئی جو لوگوں کی ٹیکسوں میں پیسے وصول کر رہے ہیں ۔
اس کے علاوہ کھانے پینے کی اشیاء میں قیمت بڑھا کر عوام کا کمر توڑ دیا اور مزید گیس بجلی کی ٹیکس کو بڑھا دیا جس کی وجہ سے غریب عوام کا رہنا بہت مشکل ہو گیا ۔
پیپلز پارٹی کے نکالے گئے احتجاج میں پیپلزپارٹی کے نمائندے حمزہ رائس کا اجلاس میں کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کی حکومت میں ملک ترقی کر سکتا ہے ۔
Comments
Post a Comment