The moon of Eid Milad-un-Nabi has appeared on Tuesday, October 19
عید میلاد النبی کے چاند نظر آ گیا 19 اکتوبر بروز منگل کو ہوگی ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں عید میلاد النبی کے سلسلے میں نعت خوانی محفل اور جلوس کا انعقاد کو اعلی سطح پر ترجیح دی جاتی ہے اس کے علاوہ ربیع اول کو عید میلاد النبی کی خوشی میں مختلف اقدامات کیے جاتے ہیں جس میں چھوٹے بڑے سبھی لوگ عید ملادنبی کی خوشی میں جلوس اور نعت خوانی کرنا پسند کرتے ہیں ۔
اور دوسری طرح عید میلاد النبی کی سلسلے میں سخت سکیورٹی تعینات کی جاتی ہے تاکہ سب نوجوان چھوٹے بڑے بارہ ربیع الاول کی خوشی آسانی سے سیلیبریٹ کر سکے ۔
تفصیلات کے مطابق عید میلاد النبی کے اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ جلوسوں کے راستوں پر عام ٹریفک کو متبادل راستے فراہم کیے جائیں گے تاکہ ٹریفک کی روانی کو ہر صورت بحال رکھا جائے اور سوشل میڈیا کے زریعے مذہبی منافرت کو ہوا دینے والا مواد پھیلانے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائیگی جس کے لیے سوشل میڈیا کی مکمل نگرانی کی جا رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اپنے اردگرد مشکوک افراد اور مشتبہ اشیاء پر نظر رکھیں اور کسی بھی ایسی صورت حال میں فوری مددگار 15 پر اطلاع دیں۔
Comments
Post a Comment